i پاکستان

کراچی، شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک،3 موبائل فون اور اسلحہ برآمدتازترین

August 08, 2025

کراچی میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران پولیس پہنچ گئی اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کریم آباد، اپواکالج کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت2 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی