کراچی کے علاقے ملیر میں سیمنٹ سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، 60 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگادی۔ تفصیل کے مطابق ملیر کے علاقے سعودآباد میں سیمنٹ سے لدے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت 60 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ریسکیو نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگادی۔حکام کے مطابق ٹرک سیمنٹ کی بوریوں سے لوڈ تھا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی