i پاکستان

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتازترین

October 23, 2025

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کراچیم یں نومبر کے آغاز سے شہر کے موسم میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا تاہم بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جب کہ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث سموگ میں اضافے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں خنکی میں اضافہ ہوچکا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصا لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں سموگ کے چھائے رہنے کا امکان ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور حفاظتی چشموں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، جبکہ بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی اضلاع میں رات کے وقت سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی