i پاکستان

کراچی ،ث کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار، 9 سے زائد سونے کے بسکٹ اور نقدی برآمدتازترین

October 24, 2025

کراچی میں کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث گھر یلوملازم کو گرفتار کرکے نو سے زائد سونے کے بسکٹ اور دو لاکھ ستائیس ہزار روپے برآمد ہوئے۔تفصیل کے مطابق کراچی ڈیفنس میں ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا، جو کئی سال سے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم واجد علی آٹھ سال سے گھر میں ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے نو سے زائد سونے کے بسکٹ، دو لاکھ ستائیس ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سال سے گھر سے نقدی، سونا، ڈالر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر رہا تھا۔ملزم نے اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی کروڑوں روپے منتقل کئے اور چوری کی گئی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور گاڑیاں خریدیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھاری رقم کو اپنے اکانٹ سے دیگر اکائونٹس میں بھی منتقل کیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملزم کے تمام جرائم کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں اور متعلقہ شواہد جمع کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی