i پاکستان

کراچی ، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل دیاتازترین

October 24, 2025

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا تاہم جاں بحق ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ایک موٹرسائیکل سوار واٹر ٹینکر کے ٹکرانے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیونگ کے حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کرنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس اور ٹریفک حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی