انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی