i پاکستان

کرم میں امن معاہدہ برقرار ، معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،بیرسٹر سیفتازترین

January 06, 2025

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کرم میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ امن معاہدہ برقرار ہے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد کیے گئے اہم فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔ آج ہی سے تمام فیصلوں پر عمل درامد کا آغاز شروع ہوچکا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی، کرم مرکزی شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشران کو بھی حملے میں ملوث مجرمان کو جلد ازجلد حوالہ کرنے کا کہا گیا ہے، علاقے کو اسلحے سے مکمل پاک کیا جائے گا اور اسلحہ رکھنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی