i پاکستان

کرسمس، یومِ قائداعظم اور نیا سال، پنجاب بھر میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہتازترین

December 15, 2025

پنجاب بھر میں کرسمس، یومِ قائداعظم اور نئے سال کے موقع پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تینوں تہواروں کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے گائیڈ لائنز و احکامات جاری کردئیے۔ آئی جی پنجاب سمیت سی سی پی او لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل، سٹی و ڈسڑکٹ پولیس حکام کمشنرز و ڈیپٹی کمشنرز کو سیکورٹی گائیڈ لائن بارے میں مراسلہ ارسال کیا گیا۔گرجا گھروں، سفارتی مشنز اور عوامی مقامات پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ۔

کرسمس و نئے سال پر امن وامان یقینی بنانے کے لیے اضلاع کو جامع سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات دئیے گئے۔تمام گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور مکمل تلاشی لازمی قرار دی گئیں جبکہ کرسمس تقاریب کے دوران حساس مقامات پر 24 گھنٹے گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔یوم قائداعظم کی تقریبات کیلئے تعلیمی اداروں اور سرکاری مقامات پر خصوصی سیکیورٹی رکھنے کے احکامات دئیے گئے۔ خفیہ معلومات کیلئے سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی