کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔جاری بیان حریت کانفرنس کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان پربھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی،پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے فالس فلیگ آپریشن رچاتاہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے جوخطے،بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی