i پاکستان

کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے،حکومتی کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے وقت دے رہے ہیں، اسد قیصرتازترین

January 06, 2025

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی،حکومتی کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے وقت دے رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، ہم یہاں مثبت فیصلوں کے لیے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان جو بات کریں گے وہ حتمی ہوگی، پی ٹی آئی کے مطالبات واضح ہیں اور تحریری طور پر وہ مطالبات حکومت کو دینا محض رسمی کارروائی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرلے اور حتمی فیصلے میں کوئی ابہام نہ ہو جبکہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کی عمران خان کے علاوہ جو لیڈر شپ ہے اس سے بھی رابطہ ہونا چاہیے ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی