کسٹمز انفورسمنٹ کراچی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے بلوچستان کی سمندری حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ سے زائد لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے والی تین لانچیں پکڑ لیں۔کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے تین لانچوں کو پکڑلیا جن پر 1 لاکھ 32 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا۔خفیہ اطلاعات پر میرین انفورسمنٹ ٹیم نے سونمیانی، پھور اور ساپت کے علاقوں میں مطلوبہ لانچوں کا سراغ لگا کر روک لیا۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت تقریبا 3 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد ہے، تینوں لانچوں کی مالیت 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے جبکہ اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچوں کی مجموعی مالیت 78.14 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ کی پٹرولیم مصنوعات کیامسگلنگ کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی