i پاکستان

ٹھل، نوکری کی تلاش میں آئے نوجوانوں کی گردن پر ڈاکوئوں نے چھری پھیر دی،ایک موقع پر جاں بحق، دوسرا شدید زخمیتازترین

July 19, 2025

سندھ کے شہر ٹھل میں نوکری کی تلاش میں آئے دو نوجوان ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ سفاک ڈاکوئوں نے تیز دھار آلے سے دونوں نوجوانوں کی گردنیں کاٹ دیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ انسانیت سوز واقعہ تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ۔زخمی کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جو ملتان کا رہائشی ہے، جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت وحید احمد شیخ کے نام سے کی گئی ہے جوکہ خانیوال سے تعلق رکھتا تھا۔ ۔سی سیکشن پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور جیسے ہی حقائق سامنے آئیں گے، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے اس سفاکیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی