i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے 26آئینی ترمیم سے متعلق سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دائرتازترین

January 08, 2025

لاہور ہائیکورٹ بار نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دے دی۔لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی براہ راست عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔سپریم کورٹ ماضی میں بھی ایسے کیسز براہ راست نشر کرتی رہی ۔ یہ عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کا کیس ہے، اس لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر کارروائی براہ راست نشر کی جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی