i پاکستان

لاہور، بے اولادی سے دلبرداشتہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلیتازترین

May 06, 2025

لاہور کے علاقے شمالی چھائو نی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بے اولادی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی ہے جو نصیر روڈ کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمر حیات گزشتہ سات سال سے بے اولاد تھا اور اس مسئلے کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبائو اور پریشانی میں مبتلا تھا۔ گزشتہ صبح وہ بیوی سے ناشتہ مانگ کر کمرے میں چلا گیا، جبکہ اس کی اہلیہ ناشتہ تیار کرنے کے لیے نیچے گئی تھی۔اسی دوران عمر حیات نے مبینہ طور پر خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر اس کی اہلیہ اور والدین کمرے میں پہنچے تو وہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق عمر حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی