لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتیں پھر سے بڑھنے لگیں،گراں فروشوں نے بھی شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ۔ مارکیٹ میں برائلر گوشت 7 روپے اضافے سے 446 روپے فی کلوگرام ہوگیادوسری طرف برائلر 460 روپے تک بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ برائلر فارم ریٹ 280،تھوک 294 اور پرچون قیمت 308 رہی۔ دوسری طرف انڈے 320 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی