i پاکستان

لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ، راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو تندور بند رکھنے کا اعلانتازترین

October 24, 2025

لاہور میں نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن نے 28 اکتوبر کر شٹر ڈائون رکھنے کا اعلان کردیا ۔صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 4500 روپے سے 5000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اسلئے نان اور خمیری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے 28 اکتوبر کو شٹر ڈائو ن کی کال دے دی۔نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد نانبائیوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، انتظامیہ طاقت کے زور پر روٹی مہنگی نہیں کرنے دے رہی۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں آٹا، میدہ اور فائن آٹے کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے، مل مالکان آٹا مہنگا دیں گے تو روٹی کیسے سستی ہو سکتی ہے، حکومت نانبائیوں کو کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، انتظامیہ کے رویے کے خلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں تمام تندور بند رکھیں گے۔نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے آٹا مہنگا کرنے والوں سے کوئی نہیں پوچھ رہا، پوری فورس نانبائیوں کے پیچھے لگائی گئی ہے، تندور سیل کیے جارہے ہیں اور لوگوں کا روزگار بند کیا جا رہا ہے، آٹا مہنگا ملے گا تو روٹی بھی مہنگی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی