i پاکستان

لاہور، منشیات کے ڈیلر میاں بیوی گرفتار، 45 کلو افیون برآمدتازترین

January 15, 2025

نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹان کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی