i پاکستان

لاہور، شوہر کو چلتی موٹر سائیکل پر دل کا دورہ، میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق،کینال روڈ پر کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمیتازترین

August 08, 2025

لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ کینال روڈ شاہکام چوک پر کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹائون سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر بانڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل اسپتال منتقلی کیدوران دم توڑگئے۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے سندر میں کینال روڑ پر تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی