i پاکستان

لاہور، شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کردیاتازترین

August 27, 2025

لاہور میں گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل کردئیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو قتل کیا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55 سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹیکر لیے ، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی کے مطابق مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی