i پاکستان

لاہور، سی سی ڈی انسپکٹر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلاتازترین

October 31, 2025

سی سی ڈی کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث نکلا۔ ساتھیوں کی مدد سے نوجوان کو اغوا کر کے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق واردات 27اکتوبرکو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہوئی، انسپکٹرجاویداقبال نے بٹ کوائن کاکاروبار کرنیوالے نوجوان کوٹارگٹ کیا، کانسٹیبل اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے ولید کو گھر سے اغواکیا۔ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث سی سی ڈی انسپکٹر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ اغوا برائے تاوان سیل کی تفتیش کیمطابق سرکاری کارروائی کی طرز پر واردات کی گئی، باوردی ملزمان نے نوجوان کو ہتھکڑی بھی لگائی۔ اغوا کے دوران ولید کا لیپ ٹاپ اور3 موبائل فون بھی چھین لئے، مغوی کی دوباراہل خانہ سے بات کرائی اور 5کروڑ تاوان مانگا۔ملزم واردات کے دوران گھرمیں نصب کلوزسرکٹ کیمروں کاریکارڈ بھی لے گئے،۔حکام کا کہنا ہے تفتیش میں مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی