i پاکستان

لاہور،پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کارکنوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 110 گرفتارتازترین

July 26, 2024

لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے لیے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مارے جانے والے چھاپوں میں 110 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔ پی ٹی آئی کے یاسر گیلانی اورحافظ ذیشان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساندہ ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور سانڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے۔ ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے 11 کارکنوں کو پکڑا گیا۔ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی