لاہورکی سول کورٹ میں جمعرات کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے تین فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سول کورٹ کے ایل ڈی اے کمپلیکس میں صبح ساڑھے چھ بجے آگ لگ گئی،آگ نے 6 منزلہ بلڈنگ کے تین فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی ایک گھنٹے میں آگ پرقابوپالیا،چوکیدار سمیت فیملی کے 9 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔آگ کے باعث عمارت میں موجود عدالتی ریکارڈ اورقیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا،تاہم عدالتی ریکارڈ کے نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اس وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی