لیسکو کی جانب سے گھروں پر نصب ایک سے زیادہ سنگل فیز میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کے عمل کا آغا ز ہوگیا ے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمر سروسز نے صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز اور ان پر نصب تمام میٹرز کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ پر نصب میٹرز کی تعداد کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرز کا ریکارڈ طلب کیا تھاجس کاپی پی ایم سی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،اس ریکارڈ کی بنیاد پر زیادہ میٹرز کو پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے لئے نصب کرنے کی نشاندہی ہو سکے گی،پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے لئے نصب ہونیوالے میٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی اورقوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کیخلاف حکومتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی