چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے, وہ کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہوں گے، بانی پی ٹی آئی اب بھی پہلے دن کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، وہ پی ٹی ئی کے قائد تھے ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اداروں اور عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، ترقی کے لیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی