i پاکستان

ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دئیے ،شیخ رشیدتازترین

May 07, 2025

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، یہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کیلیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کیلئے زندہ ہیں اور پاکستان کیلئے مریں گے، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی