وفاقی حکومت نے محمد امین خان لودھی کو اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا۔ اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرز کی تعداد دو ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد امین خان لودھی کو 5 سال کے لئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ امین لودھی اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی اینڈ ریسرچ گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں ۔امین لودھی کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنر کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ قانون کے تحت اسٹیٹ بینک میں تین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ہونے چاہیے ۔ اب بھی ایک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے ۔ محمد امین خان لودھی سے پہلے حکومت نے سلیم اللہ خان کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک لگایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی