وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا بے دردی سے قتل کیا گیا،اس واقعہ میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیگاری میں قبائلی عوام نے ہجوم میں لڑکی اور لڑکے پر گولیاں برسا دیں، میاں بیوی کو دھوکا دہی سے واپس بلا کر قتل کیا گیا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، قبائلی جرگے نے لڑکے کو 60 لاکھ روپے دیت کا بھی حکم دیا تھا،سوشل میڈیا پر قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے ۔ ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ حکومت کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی