آزاد کشمیر میں تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خرم اقبال نے بتایا کہ تھانہ اسلام گڑھ کی حدو درڑاہ بڑجن سے ایک خاتون کی لاش ملی ۔ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فون کرکے مقتولہ کو فیصل آباد سے اسلام گڑھ کے قریب بلایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملنے کے 5 گھنٹے کے دوران دونوں ملزمان کو پلاہل سے گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی