i پاکستان

ملک بھر میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھائو،آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمیتازترین

May 06, 2025

ملک بھر میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ کیدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا ہوکر ہول سیل500روپے کا ہوگیا۔ درجہ سوم50 روپے سستا ہوکر390 روپے فی کلوہول سیل ہوگیا۔دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی