i پاکستان

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار،ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیاتازترین

January 06, 2025

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ قلات میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں منفی 7، ایبٹ آباد میں 4، پشاور میں 6، بہاولپور میں 7 ، کراچی میں 9 جبکہ لاہور میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر ، مری ،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی سردی کی شدید لہر برقرار رہنے سے پارہ سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم اس وقت سرد اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی