i پاکستان

ملک میں دالوں کی قیمت میں دسمبر2024کے دوران عمومی کمی کارحجان رہاتازترین

January 09, 2025

ملک میں دالوں کی قیمت میں دسمبر 2024 کے دوران عمومی کمی کارحجان ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبرکے دوران ملک میں دال مسورکی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.61فیصداورسالانہ بنیادوں پر10.44فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، دسمبر2024میں ایک کلودال مسورکی اوسط قیمت 300.18روپے ریکارڈکی گئی جونومبرمیں 305.09روپے اوردسمبر2023میں 335.16روپے تھی۔اسی طرح دسمبر2024میں دال ماش کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر3.25فیصد اورسالانہ بنیادوں پر4.35فیصدکی کمی ہوئی، دسمبر2024میں دال ماشکی فی کلوگرام اوسط قیمت 506.52روپے ریکارڈکی گئی جونومبرمیں 523.56روپے اوردسمبر2023میں 529.54روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2024میں دال چنا کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر4.90فیصد کی کمی اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، دسمبر2024میں ملک میں فی کلوگرام دال چنا کی اوسط قیمت 378.97روپے ریکارڈکی گئی جونومبرمیں 398.51روپے اوردسمبر2023میں 239.56روپے تھی اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں دال مونگ کی قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، دسمبر2024میں فی کلوگرام دال مونگ کی اوسط قیمت 387.27روپے ریکارڈکی گئی جونومبرمیں 385.25روپے اوردسمبر2023میں 286.56روپے تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی