وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اے میں ایک رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے، بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں، صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دے دی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، بلدیاتی اداروں کے عملے کو چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت کردی، چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 54 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اب تک 41 عمارتوں کو خالی کراکے سیل کردیا گیا جبکہ 10 عمارتیں قومی ورثہ قرار دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی