i پاکستان

مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ، ممکنہ طوفان کا بھی قوی امکان ہے،محکمہ موسمیات کا انتباہتازترین

May 26, 2025

سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب ممکنہ طوفان کا بھی قوی امکان ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ خیبر پختوخوا اسلام آباد اور پنجاب میں طوفانی بارشیں اولے پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ موسم مستحکم نہیں ہورہا یا اس میں ٹھہرا نہیں آرہا جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں 29 ، 30 اور 31 مئی کو دوبارہ شدید طوفانی بارشوں کا اسپیل آئے گا اور یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا۔مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم پہلے بھی الرٹ جاری کرچکے ہیں او پی ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو غیر متوقع اور غیر فطری بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ مئی کا مہینہ عام طور پر شدید خشک اور گرم ہوتا ہے۔اس سال مون سون سیزن تین چار دن قبل یعنی جون کے آخر میں شروع ہوسکتا ہے۔ معمول کے مطابق مون سون کے دوران پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب میں 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی