i پاکستان

موٹروے پولیس کی انسانیت کی مثال قائم ،لاپتہ کم عمر بھائیوں کو والدین سے ملوادیاتازترین

May 26, 2025

موٹر وے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر روشن بھیٹ سے 2 لاپتہ کم عمر بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔تفصیل کے مطابق 6 اور 8 سالہ بچے گھر کا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر پریشان حال میں اپنا گھر ڈھونڈ رہے تھے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے، انتھک کوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ ممکن ہوا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والد کے حوالے کردیا گیا ہے، والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کو قابل فخر ادارہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل تین دن سے لاپتہ ذہنی مریضہ کو خاندان سے ملوایا تھا، ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا تھا کہ موٹروے پولیس کو لاہور کے قریب ایم 3 پر اکیلی خاتون پریشان حالت میں ملی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی