i پاکستان

وزارت قانون کا ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہتازترین

October 24, 2025

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )پر پابندی کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، پابندی سے متعلق عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ مطابق وزارت قانون تحریک لبیک پاکستان پر پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکریگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا ۔ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی پرپابندی لگادے گا، 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا۔ذرائع کا کہناہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان حتمی فیصلہ کریگی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کیلئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے شرکا کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی کا ریفرنس 15 دن کے اندر سپریم کورٹ بھیجا جائے گا جہاں جماعت کو دفاع کا حق ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی