i پاکستان

وزارت مذہبی امور کی حج پروازوں کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائمتازترین

May 08, 2025

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور موثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ہیلپ لائن (9216980-051) پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمان کر رہے ہیں، جبکہ یہ مرکز دو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے، جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔وزارت نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی