i پاکستان

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاریتازترین

February 04, 2025

چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے،قرض کے ساتھ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جاسکے گا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ لیپ ٹاپ کیلئے ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے18سے30 سال کے طلبہ قرض حاصل کرسکتے ہیں،بیرون ملک روزگارکیلئے جانے والوں کو 10لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہابیرون ملک روزگارپرجانے والوں کو ٹریننگ،ویزا، سفری اخراجات کیلئے قرض دیاجائے گا،ملک کے نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اسکیم کے تحت اب تک186ارب روپے سے زائد قرض تقسیم کیے جاچکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی