وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام نیٹ ورکس کی تنصیب پر عائد رائٹ آف وے فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اور وزارتِ آئی ٹی کے نیشنل فائیبرائزیشن پلان کے تحت رائٹ آف وے فیس ختم کردی گئی ہے، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہیہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اخراجات نمایاں حد تک کم ہوں گے۔قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے ) پاکستان ریلوے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈ ی اے ) نے پالیسی پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پہلے پاکستان میں سرکاری زمین پر 36 روپے فی میٹر اور پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں 200 سے 400 روپے فی میٹر تک وصول کیا جاتا تھا۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں یہ فیس صرف 1 روپے فی میٹر ہے، اسی وجہ سے پاکستان کو کاروباری مواقع کے لحاظ سے فرینڈلی کنٹری نہیں سمجھا جاتا۔اس منصوبے کے تحت نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی بہتر ہوگی، طلبہ کو معیاری آن لائن تعلیم تک رسائی حاصل ہو گی، ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ اور غیر آئی ٹی بزنس بھی جدید انفراسٹرکچر سے مستفید ہو سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی