i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ای سی پی کو ریفارمز چیمپئن قرار دے دیاتازترین

December 15, 2025

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کو ریفارمز چیمپئن کا اعزاز مل گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ریگولیٹری اصلاحات میں موثر کردار پر ایس ای سی پی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ایس ای سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق ادارہ کاروبار میں آسانی اور ڈیجیٹل اصلاحات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ کمپنیز ایکٹ 2017 میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مشترکہ اقدام ہے۔ایس ای سی پی نے کاروباری قوانین کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے، غیر ضروری ریگولیٹری بوجھ کم کرنے اور پرانی دفعات کو جرم سے پاک کرنے کی تجاویز دی ہیں۔ادارے کے مطابق اصلاحات کا مقصد کارپوریٹ گورننس اور شفافیت کو مضبوط بناتے ہوئے سرمایہ کار دوست اور جدید کارپوریٹ نظام تشکیل دینا ہے۔ ان اصلاحات سے سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی