i پاکستان

پاک افغان کشیدگی سے سرحدی راستے 14 ویں روز بھی بند،گاڑیوں کی قطاریں، پھل سبزیاں خرابتازترین

October 25, 2025

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 14 ویں روز بھی بند رہے ،باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ، غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق چمن میں باب دوستی کے گیٹ 4سیص رف افغان شہریوں کولے جانیوالی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔جھڑپوں کے بعد سے اب تک 10ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ 1200خالی کنٹینرز واپس پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جاسکا ۔ باب دوستی کھلنے کی صورت میں ٹرانزٹ کنٹینرز کو مرحلہ وار بحال کر نے کی تجویز ہے۔ باب دوستی کسٹم اور چمن سے کراچی روٹ پر سیکڑوں مال بردار ٹرک، کنٹینرز کھڑے ہیں، دونوں جانب پھنسی گاڑیوں میں گوشت، پھل، سبزیاں، جوس خراب ہورہے ہیں۔خیبر میں طور خم تجارتی گزرگاہ اور جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ،شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحدیں بھی بند ہے جس سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی