i پاکستان

پاک بھارت کشیدگی، فلائٹ آپریشن جزوی طور معطل کیا گیا ہے،مسافرجاتی فلائٹس کے متعلق پیشگی اطلاع لازمی لیں،پی آئی اے کی ہدایتتازترین

May 07, 2025

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔پی آئی اے کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن جزوی طور معطل کیا گیا ہے اس لیے مسافروں کو ہدایت کی جاتی فلائٹس کے متعلق پیشگی اطلاع لازمی لیں۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ فلائٹس سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹرز اور بکنگ دفاتر سے مزید معلومات حاصل کریں۔ اس سے قبل بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا تھا جبکہ متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی