i پاکستان

پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےتازترین

September 15, 2025

پاکستان انٹرنیشنل بانڈ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے مثبت اثرات ہورہے ہیں ،کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خودمختار ڈالر کے مالیت والے بانڈز میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیزکے مطابق پاکستان انٹرنیشنل بانڈ کی قیمتیں اوپر کی طرف جارہی ہیں جومعاشی اشاریوں میں بہتری ہے ،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی حالیہ ریڈنگ اپ گریڈ اہم وجہ بنی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی ،موڈیز اور فچ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی ہے ،پاکستان کے 1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی مدت اپریل 2031 میں مکمل ہورہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر 3 گنا بڑھ چکے ہیں ،مالی سال 23 کے آخر میں زرمبادلہ کے زخائر 4.40 ارب ڈالر تھے جومالی سال 25 کے آخر تک بڑھ کر 14.50 ارب ڈالر ہوچکے ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث افسران وٹیکس نادہندگان اب نہیں بچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکائونٹ میں بہتری ہے،سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافہ اور ترسیلات زر میں اضافہ وجہ بنا ہے،پاکستان اس سال دسمبر سے پہلے پانڈا بانڈز کی پہلی قسط جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد یوآن کے قرض کے ذریعے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی