i پاکستان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ، انڈیکس بلند ترین سطح سے نیچے آگیاتازترین

January 06, 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، انڈیکس بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا۔منفی خبروں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل گہرے ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح کا ریکارڈ بناکر نیچے آگئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے ہی روز 1500 پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ریکارڈ ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 1515 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار اور ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حدیں برقرار نہ رکھا اور ایک لاکھ 16 ہزار کی سطح پر آگیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی