i پاکستان

پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ، قوم کو آپ پر فخر ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی سمر انٹرن شپ میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشستتازترین

July 21, 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر انٹرن شپ میں شریک طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کامیابی سے جاری ہے جس میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اس انٹرن شپ میں 150 سے زائد جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہیں جو پاکستان کی نوجوان نسل کے عزم و جذبے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔طلبا نے اپنی گفتگو میں پاک افواج سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، دشمن عناصر کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔طلبہ نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرات و بہادری کا وہ باب ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انٹرن شپ میں شریک نوجوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دیں گے اور پاکستان کے دفاع میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی