i پاکستان

پاکستان نے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئےتازترین

July 22, 2025

پاکستان اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع میں شامل ہوگیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئے۔پاکستان اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع میں شامل ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یواین ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے چیئرمین جی 77 کے طور پر معاہدے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ آواز بن کرعالمی ورثے کے تحفظ کیلئے کام کیا۔پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم اور سرحدوں سے باہر بھی سمندری حیات کا تحفظ یقینی بنانے کے پاکستانی عزم کا اظہار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی