i پاکستان

پاکستان ریلویز کا لگژری سیلونز کی بکنگ کیلئے کرایوں کا اعلانتازترین

May 06, 2025

پاکستان ریلویز نے لگژری سیلونز کی بکنگ کیلئے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور کا کرایہ 6 لاکھ روپے ہو گا جبکہ اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ ہو گا۔ دیگر سیلونز میں کراچی تا لاہور 4 لاکھ، اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا تھا کہ اب پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا۔ وزیراعظم، وزیر ِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی