i پاکستان

پاکستان سے بادل برسانے والا سسٹم نکل گیا ،آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ،محکمہ موسمیاتتازترین

January 06, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بادل برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں،اور اس دوران موسم خشک رہے گا۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش برسانے والے سسٹم نے گزشتہ 2 روز لاہور اور صوبے میں بیشتر اضلاع میں بارش برسائی تھی۔لاہور میں کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی