i پاکستان

پی ٹی آئی کا 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلانتازترین

January 17, 2025

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں قراردادیں پیش کریں گے۔190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل فیصل چوہدری مذکورہ فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں ایک بھی ثبوت نہیں تھا۔ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک آلہ کار بن چکا ہے اور اس کی تحقیقات فراڈ ہیں۔ ہم نیب کے ریفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آج کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور عدالتیں شہری بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکیں۔ بشری بی بی کو بانی کی اہلیہ ہونے پر سزا دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی