سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔اپنے ایک بیان یمں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں۔ ہمارے لئے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکہ بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابی حاصل کی، یہ خواب بھی حقیقت بنا کہ امریکا پاکستان کی حمایت اور تعریف کرے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کیلئے نقصان ہے۔ حکومت کو عالمی طاقتوں کی جانب سے جتنی سفارتی حمایت حاصل ہو گی، اس کا پی ٹی آئی کو نقصان تو ہو گا ناں ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کوملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی نے گزشتہ روز ذمہ دارانہ بیان دیا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) پر پابندی 2021 میں پی ٹی آئی دور میں لگی تھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائو ن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی