i پاکستان

پیپلزپارٹی کو کم از کم کراچی کو بنانا چاہیے 'عابد شیر علیتازترین

May 07, 2025

مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میں سمجھ رہا تھا کہ کراچی تبدیل ہوگیا ہوگا مگر دیکھ کر مایوسی ہوئی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا ٹی وی کے دفتر آتے ہوئے کمر کا برا حال ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مرکز میں پانی ہے نہ سڑکیں ہیں۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ بے پناہ وسائل موجود ہیں پیپلزپارٹی کم از کم کراچی کو تو بنا دے اس سے اچھے تو ہمارے دیہات ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اگر یہی خراب ہے تو دل ٹوٹ جاتا ہے، سیوریج بھی سمندر میں جاتا ہے اللہ ہی حافظ ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پیپلزپارٹی کے وافر مقدار میں فنڈز ہیں انہیں کراچی کو ضرور بنانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی